بھارتی ٹیم کیلئے125 کروڑ کا انعام، وراٹ کوہلی ،روہت شرماکوکتنےپیسےملیں گے؟

01:10 PM, 8 Jul, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز ) محمد شکیل خان: بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے فاتح ٹیم کے لئے 125 کروڑ انڈین روپے کا اعلان کیا تھا کس کو کتنے کروڑ روپے ملے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوٹل انعامی رقم ورلڈکپ کے 42 رکنی دستے میں تقسیم کی جائے گی، بھارتی اسکواڈ میں 15 کھلاڑیوں سمیت اسپورٹ اسٹاف  ریزروز اور دیگر 42 افراد شامل تھے ،انعامی رقم میں سے ہر کسی کو اس کے رول کے مطابق حصہ دیا جائے گا ۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پندرہ رکنی اسکواڈ کو یکساں طور پر پانچ پانچ کروڑ بھارتی روپے دئیے جائیں گے، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو بھی پانچ کروڑ روپے ملیں گے ، اسپورٹ  اسٹاف کے اراکین کو ڈھائی ڈھائی کروڑ روپے دئیے جائیں گے ۔ سلیکشن کمیٹی کے اراکین کو ایک ایک کروڑ روپے ملیں گے۔

تین فزیو تھراپسٹ تین تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹس دو مساجر اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کو دو دو کروڑ روپے ملیں گے۔چار ریزروکھلاڑیوں کو بھی ایک ایک  کروڑ روپے مل رہے ہیں ۔انعامی رقم کی تقسیم کے حوالے سے تمام کرکٹرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں