ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دعا ہے کہ نیا ہجری سال پاکستان، پاکستانی قوم اور عالم اسلام کیلئے باعث رحمت و برکت ہو۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ دعا ہے کہ نیا ہجری سال ہمارے لیے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ نئے ہجری سال پر نبی پاکﷺ کی زندگی اور اُن کی تعلیمات سے سبق حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ تمام مسلمان معاشرے میں ہمدردی، انصاف، اتحاد اور رواداری کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کا عہد کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں نواسہ رسولﷺ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے عظیم ساتھیوں کی قربانی کی یاد دلاتا ہے جبکہ معرکہ کربلا ظلم کے مقابلے میں غیرمتزلزل جرات، قربانی اور ثابت قدمی کی مثال ہے۔