باراتیوں کی گاڑیاں دریا میں گرگئیں، دلہا، دلہن سمیت متعدد جاں بحق

01:54 PM, 8 Jul, 2024

ویب ڈیسک: مصر کے جنوبی شہر الجیزہ میں ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ جہاں شادی کی تقریب میں جانے والی کئی گاڑیاں دریائے نیل میں گر گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دلہا اور دلہن دونوں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ لاشوں کو نکالے جانے اور بچ جانے والے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دلہا، دلہن اور دیگر مہمانوں کو شادی ہال لے کر جانے والی گاڑیاں ایک پُل پر موج مستی کے اظہار کے لیے آڑی ترچھی چلنے لگیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ اس دوران توازن کھو دینے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں دریائے نیل میں جا گریں۔

مزیدخبریں