پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

02:50 PM, 8 Jul, 2024

کراچی : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کم ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا۔ 

10 گرام سونے کی قیمت میں 1113 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد  10 گرام سونا 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2376 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

مزیدخبریں