مسافر کوسٹر نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 3 نوعمر بہن بھائی زخمی

03:00 PM, 8 Jul, 2024

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے نواحی علاقے چک جھمرہ میں مسافر کوسٹر نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ سے 3 نوعمر بہن بھائی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے چک نمبر 114 ج ب میں مسافر کوسٹر نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے کوسٹر پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں 3 نو عمر بہن بھائی زخمی ہوگئے۔ 

زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکو آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں