دنیا کے ٹاپ ٹین مقروض ممالک، پاکستان کا نمبر کون سا؟

03:59 PM, 8 Jul, 2024

جواد ملک

ویب ڈیسک :(جواد ملک ) دنیا کے کئی ممالک قرض لے کر اپنی معیشت چلا رہے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک کون سا ہے؟ 
تفصیلات کے مطابق  دنیا کا سب سے مقروض ملک امریکا ہے اور اپنے وطن عزیز جس کےبارے میں ہم دن رات سوچ کرپریشان رہتے ہیں وہ تو ٹاپ ٹین میں بھی نہیں۔ جبکہ بھارت اس فہرست میں ٹاپ ٹین یعنی ساتوں نمبر پر موجود ہے۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دنیا کے ان ممالک کی فہرست جاری کی ہے جو سب سے زیادہ مقروض ہیں۔ اس فہرست میں ٹاپ 10 ممالک میں امریکہ، چین، جاپان، برطانیہ، فرانس، اٹلی، ہندوستان، جرمنی، کینیڈا اور برازیل شامل ہیں۔

امریکہ دنیا کے سب سے بڑے مقروض ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس ملک پر 33,229 ارب ڈالر کا قرض ہے۔ قرض کے معاملہ چین کا نام دوسرے نمبر پر آتا ہے اور اس ملک پر 2023 میں 14 ہزار 692 ارب ڈالر کا قرض تھا۔ اس فہرست میں جاپان کا نام تیسرے نمبر پر ہے۔ جاپان پر 10,797 بلین ڈالر کا قرض ہے۔ قرض کے معاملہ میں برطانیہ کا نام چوتھے نمبر پر آتا ہے۔

اس ملک پر 3469 ارب ڈالر کا قرض ہے۔ فرانس کا نام دنیا کے مقروض ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اس پر 3,354 بلین ڈالر کا قرض ہے۔ بھارت پر 2023 تک 3,057 بلین ڈالر کا قرض ہے۔
15 ممالک جن پر دنیا میں سب سے زیادہ قرض ہے۔
2.    ریاستہائے متحدہ امریکہ: 33,229 ارب ڈالر
3.    چین: 14,692 ارب ڈالر
4.    جاپان: 10,797 ارب ڈالر
5.    برطانیہ: 3,469 ارب ڈالر
6.    فرانس: 3,354 ارب ڈالر
7.    اٹلی: 3,141 ارب ڈالر
8.    ہندوستان: 3,057 ارب ڈالر
9.    جرمنی: 2,919 ارب ڈالر
10.    کینیڈا: 2,253 ارب ڈالر
11.    برازیل: 1,873 ارب ڈالر
12.    سپین: 1,697 ارب ڈالر
13.    میکسیکو: 955 ارب ڈالر
14.    جنوبی کوریا: 928 ارب ڈالر
15.    آسٹریلیا: 876 ارب ڈالر
16.    سنگاپور: 835 ارب ڈالر
 پاکستان اس فہرست میں آخری نمبرز پر ہے پاکستان زیادہ قرض لینے والے ممالک میں 119 ویں نمبر پر موجود ہے ۔

مزیدخبریں