وی وی آئی پی ملاقاتوں سے جیلوں میں منشیات سپلائی کا سبب بننے کا انکشاف

04:40 PM, 8 Jul, 2024

ویب ڈیسک: جیلوں میں وی وی آئی پی ملاقاتیں منشیات سپلائی کا سبب بننے کا انکشاف ہوا ہے۔

سپرنٹنڈنٹس کی جانب سےمنشیات کے قیدیوں سے ڈیوڑھی میں ملاقاتوں کے دوران منشیات اور نشہ آور اشیاء کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔ آئی جی جیل میاں فاروق نذیرکے مراسلے نےجیلوں میں منشیات کی سمگلنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر کی جیلوں میں ایڈمن بلاک میں منشیات کے مقدمات میں ملوث اسیران کی ملاقاتوں پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔  بدنام زمانہ منشیات فروش جیلوں کے اندر مختلف ذرائع سے منشیات سمگل کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

منشیات کی سپلائی جیل کے ایڈمن بلاک ( ڈیوڑھی) میں اسیران کے ساتھ بل مشافہ ملاقاتوں میں ہوتی ہیں۔ منشیات اور نشہ آور مواد کے مقدمات میں ملوث اسیران کی ایڈمن بلاک کے اندر ملاقات نہیں کروائی جائے گی۔

آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے جاری ہدایت پر عملدرآمد نہ کروانے والے افسران کےخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کاحکم دے دیا۔

مزیدخبریں