غریب عوام کی سواری کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

04:51 PM, 8 Jul, 2024

(ویب ڈیسک )  مہنگی پٹرولیم مصنوعات کے باعث سائیکل کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔  خریداری بڑھنے سے سائیکل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل کی قیمتوں میں سالانہ 1.07 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق  ایک ماہ کے دوران سائیکل کی قیمتیں 3.28 فیصد بڑھ گئیں ہیں جبکہ سائیکل کی قیمتوں میں سالانہ 14.14 فیصد کا بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔

دستاویز  کے مطابق  جون میں سائیکل کا ہول سیل پرائس انڈیکس نمبر 318.93 ریکارڈ  کیا گیا  جبکہ  مئی میں سائیکل کا ہول سیل پرائس انڈیکس نمبر 308.80 تھا۔

گزشتہ سال جون میں ہول سیل پرائس انڈیکس نمبر 279.41 تھا۔

جاری دستاویز کے مطابق  موٹر سائیکل کی قیمتوں میں سالانہ 1.07 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔ مئی اور جون میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

اس کے علاوہ   موٹر گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی سالانہ 0.48 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مئی اور جون میں موٹر گاڑیوں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

مزیدخبریں