وزیر اعلی مریم نواز کا500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو بڑا  تحفہ

05:36 PM, 8 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی مریم نواز  نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو بڑا  تحفہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی گئی  ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے عوام کو سولر پینلز کی فراہمی کے ’ روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری کے لئے کل کابینہ اجلاس بلالیا۔ پنجاب کابینہ سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی کل باضابطہ منظوری دے گی ۔

پنجاب حکومت50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی۔سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی جبکہ  10 فیصد صارف دے گا۔

سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے ، سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی، پینل صرف حکومت دے گی ۔صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری بجلی اور سولر پینل سے حاصل ہونےو الی بجلی کے درمیان شرح کا تعین بھی ہوسکے گا ۔ 

  بجلی کی لاگت میں اضافے اور توانائی کے بحران کے پیش نظر ’ روشن گھرانہ‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے۔

اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب   مریم نواز کا کہنا ہے کہ   عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ماضی کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی کوششیں کررہے ہیں،  پانچ سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں