صحافی ارشد شریف کیس کا فیصلہ آنے پر اہلیہ آبدیدہ ہوگئیں

06:08 PM, 8 Jul, 2024

(محمدساجد) صحافی ارشد شریف شہید کی اہلیہ جویریہ صدیق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا آج ان کی سالگرہ بھی ہےاور آج ارشد شریف کے کیس کا فیصلہ بھی کینیا کی عدالت میں آنا تھا، باقی تفصیلات آپ سے بعد میں شیئر کروں گی۔

جویریہ صدیق نے آبدیدہ ہوتے بتایا ہم نے اور آپ نے ارشد شریف کا مقدمہ کینیا کی پولیس کے خلاف جیت لیا ہے، کینیا ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا ہے، میرے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں تھا میں نے اس چار دیواری سے جدوجہد کرنا شروع کی، میرے ساتھ پاکستانی عوام اور کچھ صحافتی ادارے تھے اور کوئی بھی نہیں تھا

ویڈیو میں جویریہ صدیق نے پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا، اور کہا انہیں معلوم ہے وہ ارشد کو واپس نہیں لاسکتی، یہ کرنا ضروری تھا کہ ایک مثال ’ سیٹ ‘ کی جا سکے آپ اس طرح صحافیوں کو  قتل نہیں کرسکتے ان کو ہراساں نہیں کرسکتے اور نہ کسی کا گھر برباد کرسکتے ہیں، اس ویڈیو میں وہ صرف یہ کہنا چاہتی ہیں آپ نے اور میں نے ملکر کینیا میں آج ارشد شریف کو انصاف دلایا ہے۔

واضح رہے کہ کینیا کی اعلیٰ عدالت نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ہلاکت کے معاملے میں ان کی اہلیہ کی جانب سے دائرکردہ درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کینیا کی حکومت کو اس واقعے کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں