(ویب ڈیسک ) روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑا حملہ کیا ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس کے میزائل حملوں میں 29 شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بیان میں کہا ہے کہ روس نے 40 سے زیادہ میزائل حملے کیے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی حملوں میں کیف کے چلڈرن اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
زیلنسکی نے کہاکہ روس نے کمرشل اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب سے روسی وزارت دفاع کی جانب سے یوکرین میں دفاعی صنعتوں اور ایوی ایشن بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین نے روس کے اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا تھا۔