بڑی خبر، ایلون مسک نے بل گیٹس کو ختم کرنے کی دھمکی دیدی

10:04 PM, 8 Jul, 2024

(ویب ڈیسک)   ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے  مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کو   دھمکی دی ہے کہ اگر آپ نے ٹیسلا کےخلاف اقدامات کیے تو آپ کو مٹا دوں گا۔ 

 کاروباری دنیا میں   حصص خرید کر کم بھاؤ میں فروخت کے لئے شارٹ سیلنگ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے  اور بل گیٹس ٹیسلا کے لئے اس سے پہلے ایسا ہی کر چکے ہیں جس پر ایلون مسک نے بل گیٹس کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ ٹیسلا کے خلاف مزید اقدامات کریں گے تو وہ انہیں ختم کر دیں گے، بل گیٹس اور ایلون مسک کے درمیان اس حوالے سے 2022 میں  اختلاف اس وقت سامنے آیا تھا جب ایلون مسک کو یہ معلوم ہوا کہ بل گیٹس نے   ٹیسلا کے 50 کروڑ ڈالر کے حصص فروخت کردیے، ایلون مسک نے بل گیٹس پر الزام عائد کیا کہ اس رقم کے ذریعے  مائیکرو سافٹ کے شریک بانی ٹیسلا کے حصص کی قیمت گرانا چاہتے ہیں۔

 یہ الزام عائد کرنے کے بعد ایلون مسک نے بل گیٹس کی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مہم میں حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا،حال ہی میں ایکس ٹوئٹر پر ایلون مسک نے بل گیٹس کو خبردار کرتے ہوئے ٹوئٹ کی ہے کہ ’جب ٹیسلا مکمل طور پر خودکار ڈرائیونگ کا مسئلہ حل کر لے گی اور اس کے روبوٹ (Optimus ) کی پیدوار کا حجم بہترین سطح تک پہنچ جائے گا تو پھر جو بھی ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت کم کرنے کے لیے رقم داؤ پر لگائے گا تو اسے ختم کردیا جائے گا پھر چاہے وہ بل گیٹس ہی کیوں نہ ہو‘ ۔

  ایلون مسک نے اپنے ایک پرانے پیغام میں اس حوالے سے مزید کہا کہ ’ میں موسمیاتی تبدیلی پر آپ کی انسان دوستی کو سنجیدگی سے نہیں لے سکتا جب کہ آپ ٹیسلا کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں، ایسی کمپنی موسمیاتی تبدیلی کو حل کرنے کے لیے سب سے زیادہ کام کر رہی ہے،دوسری جانب  العربیہ کی ایک رپورٹ میں  عربیہ بزنس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک  چاہتے ہیں کہ  وہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے الیکٹرک کاروں کے ساتھ ساتھ روبوٹیکسیز اور انسان نما روبوٹس فروخت کرکے ٹیسلا کو 30 ٹریلین ڈالر مالیت کی کمپنی میں تبدیل کردیں۔

مزیدخبریں