دنیا بھر میں انٹرنیٹ بریک ڈاؤن سے کون کون سی ویب سائٹس بند؟

02:30 PM, 8 Jun, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) دنیا بھر انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن، کئی ویب سائٹس بند، بریک ڈاؤن کی وجہ ٹیکنیکل خرابی قرار۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کی ویب سائٹ اس وقت بند ہو گئیں جب انٹرنیٹ بریک ڈاؤن کا شکار ہوا۔ فنی خرابی کے سبب انٹرنیٹ کی رسائی رک گئی جس سے نیو یارک ٹائمز، بی بی سی، سی این این اور دیگر مختلف ویب سائٹس تک صارفین کی رسائی رک گئی۔

سامنے آنے والے بریک ڈاؤن نے ایمازون، ریڈٹ سمیت بڑی بڑی کمپنیوں کی ویب سائٹس کو بھی متاثر کیا جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدائی طور پر بریک ڈاؤن کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ بریک ڈاؤن انٹرنیٹ فراہم کرنے والی ایک کمپنی کی وجہ سے ہوا جس دنیا بھر میں کپمنیوں کو خدمات مہیا کرتی ہے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس میں کمپنی کا نام نہیں بتایا گیا۔

مزیدخبریں