پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 8جون 2021

04:05 PM, 8 Jun, 2021

شازیہ بشیر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل نے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔ رواں مالی سال کے مقابلے میں 36 فیصد ترقیاتی بجٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبوں نے بھی ترقیاتی اخراجات میں اضافہ دکھایا ہے

دنیا بھر انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن، کئی ویب سائٹس بند، بریک ڈاؤن کی وجہ ٹیکنیکل خرابی قرار

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ایک عام شہری نے تھپڑ مار دیا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

نیب لاہور کی جانب سے 21 سال کے دوران PB، VR اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں شاندار کارکردگی پر مشتمل رپورٹ کارڈ جاری کر دی گئی

کورونا ویکسین فائزر کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں

مزیدخبریں