کراچی چڑیا گھر میں ببر شیر مرگیا

05:00 PM, 8 Jun, 2021

احمد علی

کراچی ( پبلک نیوز) شہر قائد میں قائم چڑیا گھر میں ببر شیر مر گیا۔ شیر طعبی موت مرا۔ غیر قانونی طریقہ سے لائے گئے دو شیروں کو وائلڈ لائف نے پکڑا تھا۔

ڈائریکٹر زو سیف عباس کے مطابق عمومی طور ہر شیر کی عمر 18 برس ہوتی ہے۔ ایک شیر 2018 میں طبی موت مر چکا ہے۔ آج مرنے والا شیر بھی اپنی عمر تک پہنچ چکا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وجہ موت دل پر چربی پائی گئی ہے۔

چڑیا گھر کے ڈائریکٹر سیف عباس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے مطابق شیر کی وجہ موت دل کا دورہ ہے۔

مزیدخبریں