ابو ظہبی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ٹک ٹاک کے ساتھ اہم معاہدہ پا گیا۔ پی ایس ایل 6 اور ٹک ٹاک کے درمیان شراکت داری معاہدہ سے ٹک ٹاکر فائدہ اٹھا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اور پی ایس ایل 6 کے مابین معاہد پر دستخط ہو گئے۔ اس معاہدہ کے ذریعہ پی ایس ایل کے شائقین جو سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں، اب اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ ٹک ٹاکرز پی ایس ایل 6 سے متعلقہ مواد تیار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر اپلوڈ کریں گے جس کو پوری دنیا میں دیکھا جا سکے گا۔
پی ایس ایل اس معاہدہ کے تحت ٹک ٹاکرز کے ساتھ ٹک ٹاک کے لیے بی سپوک کنٹنٹ تیار کرے گا جس کو ایپلی کیشن کے ذریعہ پوری دنیا میں موجود شائقین تک پہنچایا جائے گا۔ اس سے پی سی بی کا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں موجود مداحوں سے تعلق میں مضبوطی آئے گی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچ ابو اظہبی میں موجود شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں۔ لیگ کے نئے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ اب کا پہلا اور مجموعی طور پر 15 واں میچ کل کھیلا جائے گا۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈز مد مقابل ہوں گے۔
ایونٹ کا فائنل میچ مجموعی طور پر 34 میچ ہو گا جو 24 جون کو کھیلا جائے گا۔ قبل ازیں 2 ڈبل ہیڈرز کا فیصلہ کیا گیا تھا جو کھلاڑیوں کی سہولت اور ورک لوڈ کے باعث تبدیل کیا گیا۔ اب دو کے بجائے ابتدائی شیڈول میں تین ڈبل ہیڈرز شامل ہیں۔