ڈکیت کمشنر کراچی کی والدہ کے گھر کا صفایا کر گئے

07:00 PM, 8 Jun, 2021

احمد علی

کراچی (ویب ڈیسک) روشنیوں کے شہر میں ڈکیتوں نے اندھیر مچا دیا۔ سمن آباد کے علاقہ میں واقع کشمنر کراچی کی والدہ کے گھر کا صفایا کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتوں نے ڈکیتی کے واردات کے دوران سونا، نقدی اور پرائز بانڈ سمیت دیگر چیزیں اڑا لیں۔ واردات کے بعد ڈکیت فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کمشنر آفس کا بتا کر آئے۔ بعد ازاں اسلحہ کے بل بوتے پر گھر میں داخل ہو کر گھر والوں کو یرغمال بنایا۔

پولیس کے مطابق واردات کے وقت گھر میں کمشنر کی والدہ کے علاوہ ڈرائیور اور ملازمہ بھی موجود تھیں۔ ملزمان نے تسلی سے واردات انجام دی اور بعد ازاں فرار ہوئے۔ اس دوران کوئی مذاحمت نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ شہر قائد کے علاقہ یوپی موڑ میں بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ اس واردات میں شہریوں نے ملزمان کو کامیابی حاصل نہ کرنے دی۔ فرار ہوتے وقت ملزمان نے خوف و ہراس پھیلانے کے لیے فائرنگ بھی کی جس سے ایک شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس دوران دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے بھی چڑھ گئے۔ جن کو بعد ازاں حوالہ پولیس کر دیا گیا۔

مزیدخبریں