چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حضرت علیؓ کے روضہ پر حاضری

11:01 AM, 8 Jun, 2023

احمد علی
وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نجف میں حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پر حاضری دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے نجف میں حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پر حاضری دی جہاں انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے دعایئں مانگیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گورنر کربلا نصیف جاسم الخطابی سے بھی ملاقات کی ، اس موقع پر پاکستانی زائرین کیلئے عراق میں سہولیات اور دیگر موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
مزیدخبریں