سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل پارلیمانی لیڈر مقرر

09:09 AM, 8 Jun, 2024

ویب ڈیسک: قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں بطور پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کے نام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل پارلیمانی لیڈر ہوں گی، جبکہ زین قریشی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوںگے، احمد چٹھہ بھی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈرہوں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کیلئے 4 نام تجویز کئے تھے، پارلیمانی لیڈر کیلئے زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چٹھہ کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پیر کو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ سپیکر قومی اسمبلی کو زرتاج گل کی باقاعدہ نامزدگی بارے آگاہ کریں گے۔

مزیدخبریں