ویب ڈیسک: میلسی کے علاقے رحیم کلی میں پاکستان آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
رحیم کلی کے 1500 سے زائد افراد کو پاک فوج کی جانب سے مفت طبی سہولیات کی فراہم کی گئیں۔
ملٹری ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس نے جرنل او پی ڈی، میڈیکل او پی ڈی ، چایلڈ او پی ڈی ، آنکھوں ، سرجیکل اور گائنی او پی ڈی میں خواتین، مردوں اور بچوں کے امراض کی تشخیص اور علاج کیا۔
فری میڈیکل میں فرسٹ ایڈ ،ای سی جی ،ویکسینیشن ،او ٹی ،ڈیٹینشن روم ،فری ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولیات مہیا کی گئیں۔
رحیم کلی کی مقامی آبادی نے پاکستان آرمی کے اس اقدام کو سراہا اور بہترین طبی سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔