ٹیچنگ ہسپتال کےچلڈرن وارڈ میں آتشزدگی،وارڈ اورسامان جل کرخاکستر

11:43 AM, 8 Jun, 2024

ویب ڈیسک:ساہیوال میں ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، آگ کی شدت کافی زیادہ تھی تاہم سٹاف اور سکیورٹی گارڈز نے اپنی جانوں پر کھیل کر بچوں کی جانیں بچائیں اور 60 سے 70 بچوں کو چلڈرن وارڈ سے نکال کر ایمرجنسی میں شفٹ کر دیا۔

آگ لگنے کی اطلاع پر کمشنر،آر پی او،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی موقع پر پہنچ گئے۔

آگ کے باعث چلڈرن وارڈ کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ پر قابو پالیا گیا ہے ، ریسکیو کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا .

وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس: 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

مریم نواز کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ واقعہ مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داری کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے- دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں-

مزیدخبریں