ویب ڈیسک: (سلیمان اعوان) جیل رولز کے پیرا 265 کے مطابق کسی قیدی سے انٹرویو لینے، آرٹیکل لکھنے اور سیاسی ملاقاتوں پر پابندی عائد ہوتی ہے۔ جس کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 265 جیل رولز کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 265 رول بنیادی طور پر قیدی سے انٹرویو لینے، آرٹیکل لکھنے اور سیاسی ملاقاتوں سے روکتا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جیل رولز کا پیرا 265 آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے سے متصادم ہے۔ لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا جبکہ نوازشریف سے جیل میں بہت سی سیاسی ملاقاتیں ہوتی تھیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاکستان پریزنل رول 1978 کو کالعدم قرار دے۔