ٹی 20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل انور مقصود کی پیشگوئی

05:14 PM, 8 Jun, 2024

ساجد خاں

(محمدساجد)پاکستان کے لیجنڈری مصنف، میزبان اور مزاح نگار انور مقصود نے امریکہ سے قومی ٹیم کی شکست پر دلچسپ تبصرہ کیا جبکہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے بھی اہم پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے  مختلف پلیٹ فارمز پر انور مقصود کی ایک ویڈیو  گردش کررہی ہے جس میں انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست پر ردعمل کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف اپنے پہلے میچ میں پاکستان کی شکست پر بات کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مجبوری میں میچ ہارا کیوں کہ ابھی آئی ایم ایف سے قرضہ ملنا ہے۔

انور مقصود نے کہا ہوسکتا ہے کہ میچ میں شکست کی بھی شرط رکھی گئی ہو  کہ پہلے امریکا سے میچ ہارو پھر پیسے دیں گے ورنہ پاکستان کے ہارنے کی کوئی اور وجہ سمجھ نہیں آتی۔

9 جون کو  پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ اب جن پاکستانیوں نے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں وہ آدھی قیمت میں اپنے ٹکٹ بیچیں گے۔

مزیدخبریں