(ویب ڈیسک) سوات، مینگورہ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی شدت 4.5، گہرائی 188 کلو میٹر تھی۔
تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ زلزلےکا مرکز ژوب سے77 کلو میڑ دور مغرب کی جانب تھا،زلزلےکے باعث کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یاد رہے کہ 3 جون کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 22 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال مشرق میں 15 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔