(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن کو دیکھ کر انسان حواس باختہ رہ جاتا ہے، جن کا تصور بھی نہیں کرسکتا ہے کہ موت کے منہ سے کوئی کیسے واپس آسکتا ہے ایک ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسافر بس میں سفر کرنا کسی بڑے امتحان سے کم نہیں کیونکہ حادثات کا شکار ہونا، ڈرائیور کی ذرا سی غفلت مسافروں کے لئے کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، دوسری وجہ سٹرک بھی ہوسکتی ہے کیو نکہ تیزرفتاربسیں ٹوٹی پھوٹی سٹرکوں پر بھی سپیڈ کے ساتھ چلتی دکھائی دیتی ہیں جو کہ حادثے کا باعث بنتی ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں مسافر چلتی بس سے نیچے گرتے گرتے بچا۔
واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا ، بس کنڈیکٹر کی حاضر دماغی نے مسافر کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا، ایک مسافر جس نے ٹکٹ خریدنے کے لیے اپنے ہاتھ سے جیسے ہی ڈنڈا چھوڑا اوراپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا۔
اس دوران وہ بس کو جھٹکا لگنے کے باعث چلتی بس کے دروازے کی جانب گرگیا، ابھی وہ بس سے باہر گرنے ہی والا تھا کہ خوش قسمتی سے پاس کھڑے بس کنڈکٹر نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے اس کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑ لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بس کنڈیکٹر کے اس بروقت اقدام کو سراہا جارہا ہے۔
ویڈیو کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/InayatKhan1/status/1799003785999908957