لاہور میں چوتھی مین فزیک چیمپئن شپ کا انعقاد

07:05 AM, 8 Mar, 2021

احمد علی

لاہور محفل تھیٹر میں پاک چیمپئن کے زیر اہتمام چوتھی مین فزیک چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے نوجوان شریک ہوئے۔

چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 140 سے زائد تن ساز شریک ہوئے۔ نوجوانوں نے تن سازی کے شاندار جوہر دکھائے اور حاضرین سے خواب داد سمیٹی۔

انڈر19 کیٹگری میں پہلی دو پوزیشنز پشاورکے نوجوانوں نے ہی حاصل کیں۔ عمیص خان نے پہلی اور فیضان خان دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ لاہور کے عامر علی تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

جونیئر کیٹگری میں نوشہرہ کے جنید خان نے پہلی، کوئٹہ کے بلال احمد نے دوسری اور لاہور کے عاقب جمیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزیدخبریں