کورونا کی نشاندہی پر پی سی بی نے اہم قدم اٹھا لیا

07:58 AM, 8 Mar, 2021

احمد علی

لاہور(پبلک نیوز) پی سی بی کے ایک ملازم میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی عملے کو آئندہ تین روز تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق این ایچ پی سی میں جاری نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ میں بھی آج کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔ کیمپ میں سرگرمیوں کی بحالی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ہونے والی پی ایس ایل6 کو کورونا وباء کے سبب ملتوی کر دیاگیا تھا۔

مزیدخبریں