گیانا: فوجی کیمپ دھماکے میں 20 افراد ہلاک

08:14 AM, 8 Mar, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مغربی افریقی ملک گیانا میں فوجی کیمپ پر دھماکے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے کی شدت سے کئی عمارات زمین بوس ہو گئیں جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

گیانا کے صدر کی جانب سے سامنے آنے والے بیان کے مطابق یہ دھماکہ آرمی یونٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، کیونکہ بارودی مواد کی حفاظت کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

مزیدخبریں