”خواتین کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں “

08:41 AM, 8 Mar, 2021

احمد علی

اسلام آباد(پبلک نیوز) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے ہم خواتین کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ وہ قوم کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

یاد رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ملک کے مختلف حصوں میں تقاریب بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔
مزیدخبریں