لاہور (پبلک نیوز) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی آئی اے میں بھی تقریب کا انعقاد۔ لاہور ائر پورٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پی آئی اے اور دیگر ائر لائن میں کام کرنے والی خواتین نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی آئی اے میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی آئی اے میں خواتین کثیر تعداد میں کام کرتی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ خواتین پی آئی اے کے آپریشن کو رواں دوں رکھنے میں فعال کردار ادا کرتی ہیں۔ پی آئی اے میں خواتین کو ملازمت کے یکساں مواقع حاصل ہیں۔