لاہو ر کی صفائی سے متعلق ایل ڈبلیو ایم سی کا ایک اور دعوی

09:20 AM, 8 Mar, 2021

احمد علی

لاہور(پبلک نیوز) ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق  مشن کلین لاہور کا آج سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ادارے کی 3 سو سے زائد مشینری کے ساتھ اضافی مشینری بھی فیلڈ میں متحرک ہے، اضافی مشینری میں 57 ڈمپرز، 28ایکسکویٹرز، 66 ٹرالیاں اور 17 لوڈرز شامل ہیں۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شہر میں معمول کی آپریشن کے ساتھ بیک لاگ کو بھی ترجیحی بنیادوں پر کلئیر کیا جا رہا ہے، ادارے کے تمام افسران و عملہ صفائی آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ادارے کے 14 ہزار سے زائد ورکرز شہر کی صفائی کے لیے ڈیوٹی پر معمور ہیں۔ لاہور شہر کی صفائی ادارے کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ادارے کی جانب سے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر مشن کلین لاہور کا آغاز کیا گیا ہے۔ لاہور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ادارہ پر عزم ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر معمول کے آپریشن کے ساتھ رواں ہفتے کے اختتام تک تمام بیک لاگ کو بھی کلئیر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں