کراچی (پبلک نیوز) سی ٹی ڈی نے لائنزایریا میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم پاکستان کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا، ملزم نے 2012 میں انسپیکٹر قتل کیس کے گواہ اے ایس آئی علی محسن نقوی کو قتل کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے لائنزایریا میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم پاکستان کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔ کارروائی میں پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث شکیل عرف ہکلا گرفتار ہوا۔ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ہے۔
ملزم 2009 سے قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ سال 2012 سے ملزم پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ ملزم نے 2012 میں انسپیکٹر قتل کیس کے گواہ اے ایس آئی علی محسن نقوی کو قتل کیا تھا۔ ملزم کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ بھی درج ہے۔