بھارتی میڈیا کے مطابق اوڑیسا سے تعلق رکھنے والی نئی نویلی دلہن کا اس وقت انتقال ہو گیا جب شادی والے دن زیادہ رونے سے اسے دل کا دورہ پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گپتیساوری کی مقامی گاؤں میں شادی ہوئی تھی، رخصتی کے وقت ہی اسکے گھر والوں کو معلوم ہوا کہ لڑکی کا انتقال ہو گیا ہے۔
لڑکی کے گھر والوں نے اسے ابتدائی طبی امداد دی اور بعدازاں اسے قریبی ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کے زیادہ رونے کو اس کی موت کی وجہ قرار دیا۔
لڑکی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کی چند روز پہلے اچانک موت کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور اسکی شادی کے انتظامات کو قریبی رشتہ دار دیکھ رہے تھے۔