پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام06 بجے، 08 مارچ 2021
01:01 PM, 8 Mar, 2021
انشاءاللہ صادق سجرانی ہی چیئرمین سینٹ بنیں گے، وزیراعظم کاسینیٹرفیصل جاوید سےملاقات میں اظہارخیال، کہا اپوزیشن ہر محاذ پر آئندہ بھی نا کام ہوگی، سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا، کرپشن کے دروازے بند کریں گے، مستقبل میں شفاف الیکشن یقینی بنائیں گے۔پی ڈی ایم کا یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے پر اتفاق، مولانا کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ، نوازشریف، مریم نواز، بلاول بھٹو سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین شریک ہوئےلانگ مارچ26 مارچ کو کراچی سے شروع ہوگا، پی ڈی ایم اجلاس میں فیصلے،ملک بھر سے قافلے 30مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے، تمام جماعتیں اپنے اخراجات خود برداشت کریں گی، دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مطلوبہ مقصد حاصل نہیں ہوگاپاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر فیصل واوڈا کو نااہل ہونے کا خطرہ، پی ٹی آئی رہنما نے الیکشن کمیشن کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، عدالت نے فیصل واوڈا کی فوری سماعت سے متعلق درخواست منظور کرلیعمران خان نے اعتماد کے ووٹ کا ڈراما کیا، لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کہتی ہیں ایم این ایزکوڈراکرووٹ لیا گیا، وزیراعظم میں ہمت ہے تو کلرکوں اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز سےبھی اعتماد کا ووٹ لیں، حکومت راوی پراجیکٹ کےنام پرزمینوں پر قبضہ کررہی ہے