ویب ڈیسک: سوئٹزر لینڈ میں برقع پہننے یا پہننے کا معاملہ کافی عرصہ سے چل رہا تھا۔ لیکن اب اس نیّا کو کنارے لگانے کے لیے ملکی سطح پر ریفرنڈم کرایا گیا۔ ریفرنڈم میں معمولی اکثریت نے برقع نہ پہننے کے حق میں ووٹ دیا۔
عوامی مقامات پر خواتین کے چہرہ کو مکمل ڈھکنے کے حوالے سے پابندی کا فیصلہ اس ریفرنڈم کے ووٹوں پر مبنی تھا۔ اتوار کے دن ہونے والے ریفرنڈم میں برقع پر پابندی کے حق میں ووٹ دینے والوں کی شروع اکیاون اعشارئیہ دو تھی۔
واضح رہے کہ برقع پہننے اور نہ پہننے کے حوالے سے یوروپ میں سالوں سے مباٖحثے چل رہے ہیں۔ بیلجیئم اور فرانس سمیت نیدر لینڈ جیسے ملک میں برقع پر پابندی کا ایشو بہت اٹھایا گیا۔ اب ان تمام ممالک کے بعد سوئٹزر بھی میدان میں آیا اور ملکی سطح پر ریفرنڈم بھی کرایا جس میں معمولی اکثریت کو بنیاد بناتے ہوئے برقع پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔