ویب ڈیسک: شام کے صدر بشارالاسد اور خاتون اول بھی کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شامی صدر اور ان کی اہلیہ اسما کو وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ دونوں میاں بیوی میں کووڈ 19 کی معمولی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔
خیال رہے کہ شام کے صدر اور ان کی اہلیہ نے گھر پہ خود کو کو رنٹائن کر لیا ہے جبکہ گھر پر رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔