اب واٹس ایپ پر 24 گھنٹوں بعد میسج غائب ہو جائیں گے

04:01 PM, 8 Mar, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر آئے روز کوئی نہ کوئی نئی اپڈیٹ آ جاتی ہے۔

لیکن اب ایپ انتظامیہ کی جانب سے کچھ ایسا غیر معمولی کرنے کا اعلان متوقع ہے جو سب کو حیرت زدہ کرنے کے لیے کافی ہے۔ ہاں جی! اب آپ کے میسج واٹس ایپ پر 24 گھنٹوں کے بعد غائب ہو جائیں گے۔

ویب بیٹا انفو نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ ایسا ایک آزمائشی فیچر متعارف کرانے والا جو 24 گھنٹوں کے بعد آپ کے کنورسیشن میں موجود میسج غائب کر دے گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیچر کے تحت 24 گھنٹوں بعد سٹیٹس غائب ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں