ڈیرن سیمی کی لاہوریوں کیساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل
05:14 PM, 8 Mar, 2021
ویب ڈیسک: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی لاہوریوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پہنچ گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹر نے لاہور کو کرکٹ کھیلتے دیکھا تو گاڑی رکوا کر ان کے ساتھ کھیلنے لگ گئے۔ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں مضبوط ترین ٹیم پشاور زلمی کے سابق اہم کھلاڑی اور جبکہ موجودہ ہیڈ کوچ ڈیرن ڈیرن سیمی کی لاہوریوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ پشاور زلمی کے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور کے معروف شاپنگ مال کے پاس کچھ لوگ کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں ویڈیو کے مطابق ڈیرن سیمی اپنی کار سے اترتے ہیں۔ بلا مانگتے ہیں اور کھیلنے لگ جاتے ہیں۔ ایک بال کو نو بال قرار دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنا بازو بھی اوپر کر کے ہلاتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ نو بال کے بعد فری ہٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔