اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے پیسہ چلایا اوروہ اسلام آباد کی سیٹ جیت گئے۔ ماضی میں بھی یہ لوگ پیسے کے بل بوتے پر ایسا کرتے تھے۔
وزیراعظم عمران کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات، پی ڈی ایم کی سیاست اور قومی امور پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اپوزیشن کے پیسے کے بیانیے کو اجاگر کیا جائے۔
پارٹی ترجمانوں کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم کوحقائق سے آگاہ کریں۔ ہم نے جس خدشے کا اظہار کیا تھا سینیٹ الیکشن میں وہی ہوا۔ یہ پیسے سے پہلے پاور میں آتے ہیں پھر وہی پیسا خرچ کرتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کردار متنازع رہا۔ ڈسکہ الیکشن میں بھی الیکشن کمیشن نے یہی کیا۔ گیلانی نے اخلاقیات کی دھجیاں اڑائیں، قوم دیکھ رہی ہے۔ مجھے پتا ہے کس سینیٹر کو کیا آفر آئی۔ پیسہ صرف اسلام آباد نہیں خیبر پختونخوا میں بھی چلا۔