اتنے چھوٹے لوگوں کے پاکستان میں لیڈر بننے پر کوفت ہوتی ہے، فواد چوہدری

08:12 AM, 8 Mar, 2022

احمد علی
وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اتنے چھوٹے لوگ پاکستان میں بڑے لیڈر بنے ہوئے ہیں کہ کوفت ہوتی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں تحریک جمع کرائی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم کی طرف سے یورپین ملک کےخلاف سخت بیان دینے پر بحث کرے۔وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اندازہ لگائیں ان جماعتوں کی سوچ اور حیثیت کیا ہے، اتنے چھوٹے لوگ پاکستان میں بڑے لیڈر بنے ہوئے ہیں کہ کوفت ہوتی ہے۔
مزیدخبریں