علیم خان یا بزدار؟ ق لیگ کھل کر سامنے آ‌گئی

09:12 AM, 8 Mar, 2022

احمد علی

اسلام آباد: تحریک انصاف اورق لیگ کے وزراء کی ملاقات ہوئی. وزیردفاع پرویزخٹک کی سربراہی میں تین وزراء نے ملاقات کی . ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وفد نے ق لیگ کے وزراء طارق بشیرچیمہ اورمونس الٰہی سے ملاقات کی،جس میں تحریک انصاف کے وزراء نےعلیم خان کا نام بطوروزیراعلی پنجاب پیش کیا تاہم ق لیگ نے علیم خان کا نام بطوروزیراعلی پنجاب مسترد کردیا.

ذرائع کے مطابق ق لیگ کے وزراء کا کہنا تھا کہ عثمان بزدارکوہی وزیراعلی پنجاب رہنے دیا جائے. واضح رہے کہ ترین گروپ میں علیم خان کی شمولیت کے بعد پنجاب میں بزدار حکومت کے لیے مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں.

وزیراعظم کو مشکوک اراکین کی مبینہ فہرست پیش

دوسری جانب حکومتی اراکین کے اپوزیشن سے رابطوں کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو مبینہ طور پر 28 اراکین کی فہرست پیش کی گئی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فہرست ایک سول ادارے کی جانب سے بھجوائی گئی ہے، فہرست میں شامل تمام اراکین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں اتحادی جماعتوں کے اراکین کا ذکر نہیں، وزیراعظم نے ان تمام ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اراکین عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف 187 اراکین کی حمایت کا دعوی کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی، یادہ وہ اراکین شامل جو دیگر جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں آئے تھے.

مزیدخبریں