وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

10:51 AM, 8 Mar, 2022

احمد علی

اسلام آباد: اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا تھا۔ قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد جمع کرانے شاہدہ اخترعلی، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، شازیہ مری، نوید قمر، رانا ثنااللہ اور ایاز صادق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ تھے۔

تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اسٹاف نے وصول کی اور قواعد کے مطابق اسپیکر کم از کم 3 دن کے بعد اور 7 دن سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس بلانےکے پابند ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نمبرز پورے کر لیے ہیں اور اس وقت ان کے پاس 197 سے 202 اراکین کی حمایت موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کے 27 ارکان اور ایک اتحادی جماعت کے اراکین کی حمایت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر 86 اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔

معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے حکومتی سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ حکومت جا نہیں رہی بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جا رہی ہے-یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے-اپوزیشن ایسا کرش ہونے جارہی ہے کہ 2028 تک آٹھ نہیں سکے گی - سب ہمارے ساتھ ہیں - کوئی چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں- ملک کو آگے لیکر جانا ہے واپس چوروں کے حوالے نہیں کرنا- شکست اپوزیشن کامقدرہے.
مزیدخبریں