معیشت تباہ کرنیوالا آج اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے، شہباز شریف

12:32 PM, 8 Mar, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا آج سیاسی عدم استحکام کے ذریعے اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے، جو عدالت کے بلانے پر بھی نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شخص عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ کیا، عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو قومی مفادات اور پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ کیا۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ شخص عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئین،پارلیمنٹ، اداروں، میڈیا کے ساتھ کیا، یہ عدالت کے ساتھ وہی کر رہا ہے جو مہنگائی کی صورت میں عوام کے ساتھ کیا۔
مزیدخبریں