’شہباز اور ڈار کی کوئی حیثیت نہیں ، اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے‘
12:48 PM, 8 Mar, 2023
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملنے والی بزنس کمیونٹی پر شدید تنقید کر دی ۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ یہی تاجر برادری پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گرانے میں شامل تھی ، یہ لوگ صرف اپنے ہی مفاد کو سامنے رکھتے ہیں ، یہ جنرل باجوہ کوبھی کہتے تھے کہ لٹ گئے، مرگئے، برباد ہو گئے، یہ کر دیں وہ کر دیں، ان کاروباری افراد کے بیک گراؤنڈ بھی چیک ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہی ہے، وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، یہ اپنی مرضی سے پانی بھی نہیں پی سکتے ۔