ملک کو معاشی مشکلات ہیں لیکن مشکل وقت سے نکل جائیں گے ، بلاول بھٹو

01:31 PM, 8 Mar, 2023

احمد علی
نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج معاشی مشکلات ہیں لیکن عوام کے تعاون سے مشکل وقت سے نکل جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کونسل آف فارن منسٹرز کی ذمہ داری اوآئی سی نے ہمیں دی ہے ، 16 مارچ کو ہم یہ ذمہ داری دوسرے ملک کو دے رہے ہیں ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دنیا میں خواتین اور اسلام سے متعلق غلط سوچ ہے، حقیقت میں دین اسلام نے سب سے پہلے عورتوں کو حقوق دیے، دنیا میں پاکستان، بنگلا دیش میں خاتون وزرائے اعظم رہیں، کسی خاتون کو ریاست کا سربراہ بنانے کا اعزاز ابھی تک امریکاکو حاصل نہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یو این جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ اسلامو فوبیا پر کانفرنس رکھ رہے ہیں ، کانفرنس میں اسلام اور اقلیتوں سے متعلق ایشوز پر روشنی ڈالی جائے گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسائل ہیں اور ماضی میں بھی مشکل وقت دیکھا ہے ، پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے پر زیادہ دھیان نہیں دیا جائے ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آج معاشی مشکلات ہیں لیکن عوام کے تعاون سے مشکل وقت سے نکل جائیں گے ، عوام پر بھروسہ ہے مل کر اس کا مقابلہ کریں گے اور اس مسئلے سے بھی نمٹیں گے ۔
مزیدخبریں