شمالی وزیر ستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
04:13 PM, 8 Mar, 2023
راولپنڈی : شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور دیگر گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔