اینکرپرسن اقرارالحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

09:47 AM, 8 Mar, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب کے دارالحکومت میں واقع ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر پرسن اقرارالحسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے چند منٹوں کے دوران وقفے وقفے سے دو بار ہوئی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے تصدیق کی کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا۔

اقرارالحسن نے بتایا کہ دو روز قبل بھی  گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی، واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروادی ہے۔

پولیس کے مطابق اقرار الحسن کے گھر کے باہر سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد لی جارہی ہے۔

مزیدخبریں