92 سالہ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے ایک بار پھر منگنی کرلی

10:36 AM, 8 Mar, 2024

ویب ڈیسک: میڈیا انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ روپرٹ مرڈوک نے 92 برس کی عمر میں منگنی کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روپرٹ مرڈوک  67 برس کی مالیکیولر بائیولوجسٹ ایلینا زوخواسے چند ہفتوں میں شادی کریں گے۔ 

واضح رہے کہ روپرٹ مرڈوک 4 شادیاں   اور 6 بار منگنیاں کرچکے ہیں  جب کہ وہ 6 بچوں کے باپ ہیں۔

مرڈوک برطانیہ میں دی سن اور دی ٹائمز اخبارات کے مالک ہیں جب کہ وہ امریکی نیوز کمپنی فاکس نیوز، نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل کے بھی مالک ہیں۔

مزیدخبریں