اُڑان بھرتے ہی طیارے کاٹائر گرگیا

11:01 AM, 8 Mar, 2024

ویب ڈیسک: امریکی شہر سان فرانسسکو سے اڑان بھرنے کے فورا بعد یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کا ٹائر نکل گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان جانے والا یونائیٹڈ ایئرلائنز کا طیارہ جس کا ٹائر ہوا میں نکلا گیا وہ سان فرانسسکو سے اڑان بھرنے کے بعد لاس اینجلس پہنچ گیا۔235 مسافروں اور عملے کے 14 افراد پر مشتمل طیارے کے بائیں جانب مین لینڈنگ گیئر اسمبلی کے 6  ٹائروں میں سے ایک ٹائر نکلا۔

طیارے کے اڑان بھرنے کے چند سیکنڈ بعد ہی اس کا ایک ٹائر نکل گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائر ہوگئی۔

اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم ٹائر سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ملازمین کی پارکنگ میں گرا، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔

مزیدخبریں