مہنگائی سے ستائے عوام پر ایک اور مشکل، 16 ٹرینیں پرائیوٹائز کرنیکا فیصلہ

11:03 AM, 8 Mar, 2024

ویب ڈیسک :عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں مکمل ، پاکستان ریلوے نے مزید 16 مسافر ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

  رپورٹ کے مطابق  پاکستان ریلوے کی جانب سے آوٹ سورسنگ کے بعد  ٹرینوں کے کرائے میں اضافہ ہو جائے گا۔ اس حوالے سے آوٹ سورسنگ کے لیے ریلوے انتظامیہ نے ٹینڈر جاری کردیے  ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ٹینڈر کی ویلیو ایشن کا ٹیکنیکل کام مکمل کیا جائے گا ۔ اربوں روپے سالانہ کما کر دینے والی ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ کی جارہی ہے۔

 جن ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ ہوگی اس میں شالیمارایکسپریس، کراچی ایکسپریس،  بولان ایکسپریس  ،تھل ایکسپریس،  سرسید ایکسپریس،  خیبر میل ایکسپریس،  موسی پاک، لاثانی  ،سکھر پیسنجر  کوہاٹ پیسنجر  نارووال پیسنجر  جنڈ  پیسنجر  شاہین پیسنجر  اٹک اور چمن پیسنجر ٹرینیں شامل ہیں

  یادرہےپاکستان ریلوے ان ٹرینوں سے سالانہ 12 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کماتا ہے۔

مزیدخبریں